by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سلمان خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک غائب، مداحوں میں تشویش کی لہر


بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پیر کے روز اچانک غائب ہونے پر مداح شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

سوشل میڈیا صارفین جب اداکار کی پروفائل کھولنے کی کوشش کر رہے تھے تو انہیں خالی پیج اور سلمان خان کے نام کی جگہ ’انسٹاگرام یوزر‘ لکھا نظر آیا جس کے بعد مختلف افواہیں گردش کرنے لگیں۔

کئی صارفین نے خدشہ ظاہر کیا کہ شاید سلمان خان کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے، ڈیلیٹ کردیا گیا ہے یا پھر عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔

چند ہی منٹوں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس حوالے سے پوسٹس اور اسکرین شاٹس وائرل ہوگئے جس میں مداح ایک دوسرے سے اکاؤنٹ کی صورتحال پوچھتے دکھائی دیے۔

تاہم تقریباً آدھے گھنٹے بعد سلمان خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ دوبارہ بحال ہوگیا، لیکن اداکار یا ان کی ٹیم کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔

یہ واقعہ اس لیے بھی توجہ کا مرکز بنا کیونکہ سلمان خان انسٹاگرام پر 72 ملین سے زائد فالوورز رکھتے ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں۔

بعد ازاں اداکار نے اپنی پروفائل پر متعدد پوسٹس شیئر کرتے ہوئے ہر جگہ موجود پاپارازی پر ناراضی کا اظہار بھی کیا۔


PNP

Comments are closed.