اسلام آباد(نیوزدیسک)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا پر برہمی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے 8 فروری کے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا روسٹرم پر آئے اور کہا کہ میں بہاولنگر سے منتخب رکن اسمبلی ہوں، اس کیس میں پیش ہونا چاہتا ہوں اس پر چیف جسٹس نے شوکت بسرا سے سوال کیا کہ آپ درخواست گزار علی خان کے وکیل ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ نہیں میں ان کا وکیل نہیں ہوں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ بیٹھ جائیں ہمیں وکیلوں کو سننے دیں، شوکت بسرا نے کہا کہ میں بھی ہائیکورٹ کا وکیل ہوں اس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ مبارک ہو آپ ہائیکورٹ کے وکیل ہیں مگر آپ تشریف رکھیں۔
شوکت بسرا نے استدعا کی کہ میری بات تو سن لیں، جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ بیٹھ جائیں ورنہ لائسنس منسوخ کرنےکاحکم دے کر توہین عدالت کا نوٹس بھی کرسکتے ہیں۔
چیف جسٹس نے شوکت بسرا سے سوال کیا کہ آپ کا اس کیس سے تعلق کیا ہے؟ جس پر انہوں نے جواب میں کہا کہ میرا اس کیس سے تعلق نہیں لیکن میرےہاتھ میں قرآن ہے اس کی قسم کھاناچاہتاہوں، جسٹس فائز نے کہا کہ یہ نہ کریں ورنہ توہین عدالت کا نوٹس کردیں گے، شوکت بسرا نے جواب میں کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت ہے۔
چیف جسٹس بولے کہ تقریر نہ کریں ہمارے سامنے، پہلے سن لیجیے، بالکل ہی اخلاق چھوڑ دیا ہے، آئندہ آپ نے یہ کیا تو وکالت کا لائسنس منسوخی کا معاملہ بارکوبھیجیں گے، سب نے مل کر سپریم کورٹ کو مذاق بنایا ہوا ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے سماعت کے دوران کہا کہ یہ نہیں ہوسکتاکہ درخواست گزار خود نہ آئے اور دوسری پارٹی کوراستہ دکھائےکہ اس درخواست کے ذریعےعدالت آجاؤ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ یہ عدالت کا غلط استعمال ہو رہا ہے، اس ملک کو دنیا کے لیے جگ ہنسائی کا سامان بنا دیا گیا ہے۔
Trending
- جنگ کے سائے میں بھی ایرانی ریال کی فروخت جاری نئے ریٹ سامنے آگئے
- پنجاب میں ایچیسن کے معیار کے بوائز اینڈ گرلز اسکول قائم کرنے کا فیصلہ
- عامر خان کی تیسری شادی پر شیکھر سمن نے کیا کہا؟ تبصرہ وائرل
- ولیکا ہسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرین کی تعداد 102 ہوگئی، صوبائی وزیر کا کارروائی کا اعلان
- توہینِ مذہب اور پیکا ایکٹ کیس؛ ریحان طارق کے حق میں علماء کے فتوے پیش کردیئے گئے
- مائیکل جیکسن کی بایوپک نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کرلیا
- ‘اسٹار وار: دی مینڈلورین اینڈ گروگو’ کو خصوصی بونس مواد کے ساتھ ہوم ریلیز کی تاریخ ملتی ہے۔
- کسی بھی مشکوک ایس ایم ایس، لنک یا ای چالان سے متعلق پیغام پر بغیر تصدیق عمل نہ کریں: ٹریفک پولیس نے عوام کو خبردا کر دیا
- ایران کا اردن میں امریکی فضائی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کادعویٰ
- 400 کلو چاندی چوری کیس، سابق کلکٹر کسٹم سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔