ریو ڈی جنیرو (نیوزڈیسک)جی20 کے وزرائے خارجہ کا اجلاس برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقد ہوا۔برازیل کے وزیر خارجہ مورو ویرا نے افتتاحی تقریب کی صدارت کی۔
اس دو روزہ اجلاس میں، موجودہ ہاٹ اسپاٹ تنازعات کی وجہ سے پیدا ہونے والا بین الاقوامی بحران اور عالمی گورننس کی اصلاحات شریک فریقین کے زیرِ بحث بنیادی موضوعات تھے۔چین کے نائب وزیر خارجہ ما چاؤ شو، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سمیت دیگر جی ٹوئنٹی رکن ممالک کے خارجہ امور کے ذمہ دار حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں رواں سال ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران نیویارک میں جی ٹوئنٹی کے وزرائے خارجہ کے دوسرے اجلاس کے انعقاد کے فیصلے کی منظوری دی گئی۔ برازیل کو امید ہے کہ اس سے اقوام متحدہ اور جی 20 کے درمیان بات چیت اور تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا اور عالمی گورننس کی اصلاحات کو مؤثر طریقے سے فروغ دیا جائے گا۔
اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق 21 تاریخ کو مختلف ممالک کے نمائندے موجودہ اہم بین الاقوامی تنازعات پر تبادلہ خیال کریں گے، 22 تاریخ کو عالمی گورننس کی اصلاحات کے ذریعے موجودہ بین الاقوامی بحران سے نمٹنے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس اجلاس میں غربت میں کمی، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور ماحولیاتی تحفظ سمیت مسائل پر بھی بات چیت ہوگی۔
Trending
- کراچی میں ایک اور بند فلیٹ سے 2 بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کی 5 لاشیں برآمد
- چین اور روس ایران کی مدد نہیں کر رہے، ٹرمپ
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 106 ڈالرز فی بیرل پر آ گیا
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔