غزہ(نیوزڈیسک)فلسطین نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی قرارداد کے مسودے کو ایک بار پھر ویٹو کرنے پر امریکہ کی مذمت کی گئی۔
فلسطینی صدر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق امریکی ویٹو عالمی برادری کی مرضی کے خلاف کیا گیا ہے اور اس عمل سے اسرائیل کو غزہ کی پٹی کے خلاف جارحیت جاری رکھنے اور رفح پر خونریز حملہ کرنے کے لیے ہری جھنڈی دکھادی گئی ہے، امریکی پالیسی بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم نے بھی بالترتیب بیانات جاری کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے دوبارہ ویٹو پاور کے استعمال کی مذمت کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے اس اقدام سے سلامتی کونسل کی بین الاقوامی امن و سلامتی کی کوششوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم ایک بار پھر عالمی برادری بالخصوص سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتی ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کو درپیش انسانی بحران کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔