اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے احتجاج اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، اسد عمر اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت دیگر کو بری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے احتجاج اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں عمران خان سیمت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کرنے کا فیصلہ جاری کردیا، جس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان، اسدعمر، فیصل جاوید اور دیگر کو مقدمہ سے بری کر دیا گیا۔
ملزمان کیخلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ سے متعلق مقدمہ تھانہ ترنول میں درج تھا۔
عدالت کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان کی جانب سے 249-A کے تحت الگ الگ بریت کی درخواستیں دائر کی گئیں، مقدمے میں ملزمان کو سزا نہیں سنائی جاسکتی اس لیے مزید ٹرائل چلانا وقت کا ضیاع ہے۔
فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی ، اسدعمر، راجہ خرم شہزاد نواز کی بریت درخواستیں منظورکی جاتی ہیں۔
فیصلے میں کہا گیا کہ علی نواز اعوان ، فیصل جاوید ، عابد حسین اور ظہیرخان کی بریت کی درخواستیں بھی منظورکی جاتی ہیں۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ملزمان اسد عمر ، علی نواز اعوان اور فیصل جاوید ضمانت پر ہیں وہ مچلکے واپس لے سکتے ہیں۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔