راولپنڈی(نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ضلع آواران کے دورے کے دوران سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
اس کے علاوہ آرمی چیف کوپاک فوج کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے کوششوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے شہدا کے اہل خانہ، مقامی عمائدین اور کسانوں سے بات چیت کی۔
جنرل عاصم منیر نے مقامی عمائدین، کسانوں کو سلامتی اور فلاح وبہبود کیلئےفوج کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی بھی کروائی۔
آرمی چیف نے زراعت کی اہمیت اور گرین پاکستان انیشیٹو کے لیے فوج کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو ہر قسم کی زرعی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ عوام کیساتھ مل کر امن اور خوشحالی کا سفرجاری رکھیں گے۔
“گرین پاکستان انیشیٹو کیلئے پاک فوج کے عزم پر زور”
جنرل سید عاصم منیر کو پاک فوج کی صوبہ میں سماجی، اقتصادی اور زرعی ترقی کے حوالے سے کی گئی کارروائیوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے اس موقع پر عمائدین اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے زراعت کی اہمیت اور گرین پاکستان انیشیٹو کیلئے فوج کے عزم پر زور دیا، آرمی چیف نے شہدا کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔
جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے، سکیورٹی کی فراہمی اور بھلائی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی، زراعت ملکی ترقی میں اہمیت رکھتی ہے، پاک فوج گرین پاکستان انیشیٹو میں تعاون جاری رکھے گی۔
“کسانوں کو آسان شرائط پر قرضے دیئے جائیں گے”
آرمی چیف نے کہا ہے کہ کسانوں کو زرعی سہولیات، آسان شرائط پر قرض، بیج، کھاد فراہم کی جائے گی، کسانوں کو سولر ٹیوب ویلز اور زرعی ماہرین کی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی، کسانوں کو ملکی ترقی میں شراکت دار بنانے اور کاشتکاری کے لیے رہنمائی بھی دی جائے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، بلوچستان کے بہادر لوگوں پر فخر ہے، یہ بہادر ہر مشکل میں ثابت قدمی سے ڈٹے رہے، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے ساتھ مل کر امن اور خوشحالی کا سفرجاری رکھیں گے۔
جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج بلوچستان میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ترقی اور امداد کا عمل جاری رکھے گی جبکہ آرمی چیف نے بلوچستان کے عوام کے لیے ایک اور کیڈٹ کالج بنانے کو بھی سراہا۔
کیڈٹ کالج آواران کا افتتاح
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کیڈٹ کالج آواران کا افتتاح کیا اور کالج کے اساتذہ اور طلبا سے بھی ملے۔
انہوں نے پاکستانی افواج کی متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر بلوچستان میں ریلیف اور تعمیری سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Trending
- آئی سی سی کا ون ڈے ورلڈکپ کا فارمیٹ تبدیل کرنے پر غور
- Hina Pervez butt also criticized Rajab Butt mother
- جنگ کے سائے میں بھی ایرانی ریال کی فروخت جاری نئے ریٹ سامنے آگئے
- پنجاب میں ایچیسن کے معیار کے بوائز اینڈ گرلز اسکول قائم کرنے کا فیصلہ
- عامر خان کی تیسری شادی پر شیکھر سمن نے کیا کہا؟ تبصرہ وائرل
- انیا ٹیلر-جوائے نے تیموتھی چالمیٹ کی ‘ڈیون’ کی تعریف پر زندہ دل جواب شیئر کیا۔
- ولیکا ہسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرین کی تعداد 102 ہوگئی، صوبائی وزیر کا کارروائی کا اعلان
- توہینِ مذہب اور پیکا ایکٹ کیس؛ ریحان طارق کے حق میں علماء کے فتوے پیش کردیئے گئے
- مائیکل جیکسن کی بایوپک نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کرلیا
- ‘اسٹار وار: دی مینڈلورین اینڈ گروگو’ کو خصوصی بونس مواد کے ساتھ ہوم ریلیز کی تاریخ ملتی ہے۔
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔
Prev Post