معروف بھارتی اداکار امیتابھ بچن سانس لینے میں مشکل اور اینجیوپلاسٹی کے باعث اسپتال پہنچ گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بگ بی سانس لینے میں مشکل اور دل کے آپریشن کے باعث اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔
اداکار کو سانس لینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ نیوز چینل نے مزید دعوے میں کہا کہ وہیں ان کا دل کا آپریشن بھی ہوا۔
امیتابھ بچن کو کوکیلا بین اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کی ٹانگ کی اینجیوپلاسٹی ہوئی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق اداکار کو جمعے کی صبح اسپتال لایا گیا تھا۔
جبکہ بھارتی میڈیا یہ دعویٰ بھی کر رہا ہے کہ امیتابھ بچن بیمار ہو گئے ہیں، جنہیں کوکیلا بین دھیروبھائی امبانی اسپتال اور میڈیکل ریسرچ انسٹیٹوٹ، ممبئی لایا گیا تھا۔
تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق اب امیتابھ بچن بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
اداکار نے ایکس پر ایک پوسٹ بھی کی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ T4950 ساتھ ہی اداکار نے لکھا کہ ’ہمیشہ شکر گزاری میں‘۔
واضح رہے اس سے قبل 2020 میں بھی ایک ماہ سے زیادہ کرونا میں مبتلہ ہونے کے باعث وہ اسپتال میں زیر علاج تھے۔
Trending
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔