قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کو دی ہنڈریڈ ڈرافٹ میں فرنچائز نے بھاری رقم دیکر اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز برطانوی لیگ دی ہنڈریڈ لیگ کیلئے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ ہوئی، پاکستان سے محض تین پلیئیر کو 8 فرنچائزز نے پِک کیا، جس میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے عماد وسیم شامل تھے۔
قومی کرکٹرز میں نسیم شاہ سب زیادہ مہنگے کرکٹر ثابت ہوئے انہیں برمنگھم فینکس ایک لاکھ 25 ہزار یورو (یعنی 3 کروڑ 77 لاکھ پاکستان روپے سے زائد) میں اپنے اسکواڈ میں شامل کیا۔
آل راؤنڈر عماد وسیم دوسرے مہنگے ترین پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہیں ایک لاکھ پاؤنڈز (یعنی 3 کروڑ 53 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں ٹرینٹ راکٹس اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔
دوسری جانب گزشتہ سیزن میں ویلش فائر کی نمائندگی کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کو ویلش فائر نے ہی ایک لاکھ یورو (یعنی 3 کروڑ 1 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔
اسی طرح بین الاقوامی کرکٹرز کے بڑے ناموں میں جیسن رائے، ڈیوڈ وارنر، ٹم ڈیوڈ، اور شکیب الحسن کو بھی کسی فرنچائز نے اپنے اسکواڈ میں جگہ نہیں دی۔
واضح رہے کہ رواں برس ویلش فائر نے حارث رؤف جبکہ اسامہ میر کو مانچسٹر اوریجنل نے ریٹین کیا تھا۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔