اس سال مارچ سے فلپائن نے رین آئِی ریف سے ملحقہ پانیوں میں اشتعال انگیزی میں اضافہ کر دیا ہے۔ 5 مارچ کو فلپائن کے دو سپلائی جہاز اور کوسٹ گارڈ کے دو بحری جہاز اپنے غیر قانونی ” گراونڈڈ ” جنگی جہاز کو تعمیراتی سامان اور رسد پہنچانے کے لیے رین آئی ریف سے ملحقہ پانیوں میں داخل ہوئے اور جان بوجھ کر چینی کوسٹ گارڈ کے جہاز سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں معمولی سکریپنگ ہوئی۔اسی قسم کا ایک اور واقعہ اٹھارہ دن بعد پھر رونما ہوا ۔اس کے علاوہ ان دو غیر قانونی دراندازیوں کے درمیان، 21 مارچ کو فلپائن نے 34 فوجیوں کو چین کے انتباہ کو نظر انداز کرتے ہوئے چین کی تیئے شیئن ریف پر غیر قانونی طور پر اترنے کے لئے بھیجا۔ چینی کوسٹ گارڈ کی بروقت کارروائی کے تحت فلپائن کی تیئن شیئن ریف پر قبضہ کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوئی۔
فلپائن کی جانب سے حال ہی میں بحیرہ جنوبی چین میں بار بار ایسے واقعات پیدا کرنے کا کیا مقصد ہے ؟ سب سے پہلے، وہ عالمی سطح پر ایک موضوع پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ بین الاقوامی برادری میں چین کے تشخص کو خراب کر کے چین کے جنوبی بحیرہ چین پر فلپائن کے غیر قانونی دعو ی پیش کیا جائے ۔ دوسرا یہ کہ اس سے بحیرہ جنوبی چین کے معاملے کو اچھالتے ہوئے امریکہ کو علاقائی معاملات میں مداخلت کا بہانہ فراہم کرنا ہے ۔اس کے علاوہ امریکہ، جاپان اور فلپائن اپریل میں واشنگٹن میں ایک سربراہی اجلاس منعقد کریں گے اور ماہرین کا اندازہ ہے کہ بحیرہ جنوبی چین کا معاملہ اس سمٹ میں مرکزی نقطہ ہوگا۔ اس وقت بحیرہ جنوبی چین میں فلپائن کی موجودہ کارروائیوں کا ایک اور مقصد بحیرہ جنوبی چین کے معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے لیے سربراہ اجلاس کے لیے مزید ‘مواد’ فراہم کرنا ہے۔
چند روز قبل فلپائن کے میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں فلپائن میں امریکی سفیر کارلسن نے دعویٰ کیا تھا کہ خطے میں تنازعات پر قابو پانے میں امریکا اور فلپائن کے درمیان باہمی دفاعی معاہدے کی ‘بڑی اہمیت’ ہے۔ لیکن امریکہ اور فلپائن کے اتحاد نے خطے میں استحکام پیدا کیا ہے یا افراتفری ، اس کا جواب بہت واضح ہے ۔
Trending
- جیکولین کو چھوڑنے کی منتیں کرتی تھیں؛ چندرشیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط سامنے آگیا
- پمز میں چیف ٹیکنیشن کی بھرتی روک دی گئی، نوٹس جاری
- سہ فریقی ٹی20 سیریز، نمیبیا نے جنوبی افریقہ کو 18 رنز سے ہرادیا
- راولپنڈی میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم پر عوام کا تشدد، ویڈیو وائرل
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔