اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اسرائیل سے غزہ پٹی میں ممکنہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے لیے جوابدہی کا مطالبہ کرنے کی قرارداد منظور کرلی جبکہ اسرائیل نے اسے ’تحریف شدہ متن‘ قرار دے کر مسترد کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعہ کو 28 ممالک نے اس قرارداد کےحق میں ووٹ دیا، 13 نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا اور 6 نے اس کی مخالفت کی جن میں امریکا اور جرمنی بھی شامل تھے۔
قرارداد میں استثنیٰ کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی انسانی قانون اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی تمام خلاف ورزیوں کے لیے احتساب کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
قرارداد میں مقبوضہ فلسطینی علاقے میں ممکنہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم سمیت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کی رپورٹس پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
جنیوا میں اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مستقل نمائندے میرو ایلون شہر نے انسانی حقوق کونسل پر الزام لگایا کہ وہ طویل عرصے سے اسرائیلی عوام کو چھوڑ کر حماس کا دفاع کرتی رہی ہے۔
انہوں نے ووٹنگ سے قبل کہا کہ آج آپ کے سامنے پیش کی گئی قرارداد کے مطابق اسرائیل کو اپنے لوگوں کی حفاظت کا کوئی حق نہیں جبکہ حماس کو بے گناہ اسرائیلیوں کے قتل اور تشدد کا پورا حق حاصل ہے، اس قرارداد میں ’ہاں‘ کا ووٹ حماس کے لیے ووٹ ہے۔
امریکا نے قرارداد کے خلاف ووٹ دینے کا وعدہ کیا تھا کیونکہ اس میں 7 اکتوبر کے حملوں کے لیے حماس کی مذمت نہیں کی گئی اور نہ ہی ان کارروائیوں کی دہشت گردانہ نوعیت کا کوئی حوالہ دیا گیا ہے۔
تاہم امریکا نے کہا کہ ان کے اتحادی اسرائیل نے شہریوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔
انسانی حقوق کونسل میں امریکا کے مستقل نمائندے مچل ٹیلر کا کہنا تھا کہ امریکا نے بارہا اسرائیل پر زور دیا کہ وہ حماس کے خلاف جنگی کارروائیوں کو انسانی بنیادوں پر روکے، تاکہ شہریوں کی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے اور اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والے اپنے کام کو تحفظ کے ساتھ انجام دے سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تاہم ایسا نہیں ہوا اور صرف 6 مہینوں میں جدید دور کی کسی بھی جنگ سے زیادہ انسان اس تنازع میں مارے گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل، جس کا اجلاس سال میں کئی بار ہوتا ہے، دنیا بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے بنایا گیا واحد بین الحکومتی ادارہ ہے، یہ ممالک کے انسانی حقوق کے ریکارڈ کی جانچ کو بڑھا سکتا ہے اور تحقیقات کی اجازت دے سکتا ہے
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔