بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کے صدر شی جن پھنگ سے بیجنگ میں دیاؤ یوئی تھائی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں جرمن چانسلر اولاف شولز نے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے یوکرین بحران پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ چین اور جرمنی دونوں اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری، جوہری ہتھیاروں کے استعمال یا پرامن جوہری تنصیبات پر حملوں کی مخالفت ، بین الاقوامی غذائی سلامتی سے جڑے مسائل کے مناسب حل اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
شی جن پھنگ نے اس موقع پر موجودہ صورتحال میں جلد از جلد امن بحال کرنے کے لیے چار اہم اصولوں کے ادراک پر زور دیا ۔ اول، امن و استحکام کی مجموعی صورتحال کو ترجیح دی جائے، اور خود غرض مفادات کی جستجو سے گریز کیا جائے۔ دوسرا، کشیدگی کو کم کیا جائے اور آگ کو مزید بھڑکانے سے گریز کیا جائے ۔ تیسرا ، امن کی بحالی کے لیے ماحول پیدا کیا جائے اور اختلافات کو مزید نہ بڑھایا جائے۔ چوتھا ،عالمی معیشت پر منفی اثرات کو کم کیا جائے اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو کمزور نہ کیا جائے ۔شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ چین یوکرین بحران کے پرامن حل کے لئے مفید تمام کوششوں کی حوصلہ افزائی اور حمایت کرتا ہے اور اس سلسلے میں جرمنی سمیت تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے۔
Trending
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔