چینی صدر شی جن پھنگ نے چین اور گیبون کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ پر گیبون کے عبوری صدر برائس نگوما کے ساتھ تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور گیبون کی دوستی روایتی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان یہ دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ نصف صدی کے دوران،بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال کے باوجود، چین اور گیبون نے ہمیشہ ایک دوسرے کو مساوی سمجھا اور ایک دوسرے کی حمایت کی ہے اور دوطرفہ تعلقات کو مسلسل بہتر کیا ہے جس سے دونوں جانب کے عوام کو حقیقی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ چین-گیبون تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کو ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر لیتے ہوئے صدر برائس نگوما کے ساتھ مشترک طور پر کام کے لیے تیار ہیں ، تاکہ چین-گیبون روایتی دوستی کو فروغ حاصل ہو ، دوطرفہ عملی تعاون کو مزید گہرا کیا جا سکے ، چین-گیبون جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کے مفہوم کو تقویت بخشی جاسکے، اور مشترکہ طور پر ایک اعلیٰ سطحی چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جاسکے۔
Trending
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔