لاہور:مریم نواز وردی پہنے پولیس ٹریننگ سینٹر کالج چوہنگ پہنچیں جہاں انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والی خواتین پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دی اور ان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کرنا ان کے لیے باعث فخر ہے، پولیس کےشعبے میں خواتین کی تعداد بڑھا کر نصف کرنا چاہتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پولیس اہلکاروں کو چوکس دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے۔ انسپکٹر جنرل پنجاب کو کہا کہ 7 ہزار کا نمبر بہت کم ہے اس کو بڑھانا چاہیے، خواتین سپر ہیومنز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں پہلی بار پولیس کا یونیفارم پہنا ہے جسے پہن کر مجھے یہ احساس ہوا کہ یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے، اور مجھے معلوم ہے آپ بھی جانتے ہیں کہ یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بننا آسان نہیں ہے، یہ کرسی اللہ نے مجھے دی ہے، یہاں تک پہنچنے کے لیے مجھے آگ کا دریا عبور کرکے آنا پڑا ہے۔ جب گھر جاتی ہوں ابو مجھے دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔
’ان کا چہرا کھل اٹھتا ہے، ان کو دیکھ کر مجھے بھی خوشی ہوتی ہے کہ میں نے خود کو اس قابل بنایا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ میں 3 بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا، مجھے آگ کے دریا سے گزرنا پڑا اور اچھا ہوا میری ٹریننگ ہوئی، کوئی اب نہیں کہہ سکتا کہ وہ یہاں اس لیے بیٹھی ہے کہ اس کا باپ وزیر اعظم تھا۔
مریم نواز نے کہا کہ ہم تو صرف فیصلے کرتے ہیں آپ لوگ اس پر عمل درآمد کرتے ہیں، آپ سے یہی درخواست کروں گی کہ لوگوں کے ساتھ انصاف والا معاملہ کریں، جس معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا وہ خراب ہو جاتے ہیں، آپ لوگ انصاف کریں گے اور مظلوم کا ساتھ دیں گے تو معاشرے میں بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ میں آپ سب کو سلام پیش کرتی ہوں، مجھے خوشی ہوئی کہ پہلی سوارڈ آف آنر ایک خواتین پولیس افسر کو ملی، مجھے آپ سب پر فخر ہے، جب سے میں نے وزیر اعلی کا حلف لیا تب سے میں اس تقریب کا انتظار کر رہی تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی صاحب سے ہر روز ہی پوچھتی تھی کہ یہ تقریب کب ہونی ہے، مجھے شرکت کرنے کا بہت شوق تھا۔ آخر کار اللہ نے مجھے موقع دے دیا کہ میں آپ لوگوں کے ساتھ یہاں موجود ہوں، کسی بھی قسم کی مدد درکار ہو تو میں ہر وقت آپ کے لیے حاضر ہوں۔
Trending
- عامر خان کی تیسری شادی پر شیکھر سمن نے کیا کہا؟ تبصرہ وائرل
- ولیکا ہسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرین کی تعداد 102 ہوگئی، صوبائی وزیر کا کارروائی کا اعلان
- توہینِ مذہب اور پیکا ایکٹ کیس؛ ریحان طارق کے حق میں علماء کے فتوے پیش کردیئے گئے
- مائیکل جیکسن کی بایوپک نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کرلیا
- ‘اسٹار وار: دی مینڈلورین اینڈ گروگو’ کو خصوصی بونس مواد کے ساتھ ہوم ریلیز کی تاریخ ملتی ہے۔
- کسی بھی مشکوک ایس ایم ایس، لنک یا ای چالان سے متعلق پیغام پر بغیر تصدیق عمل نہ کریں: ٹریفک پولیس نے عوام کو خبردا کر دیا
- ایران کا اردن میں امریکی فضائی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کادعویٰ
- 400 کلو چاندی چوری کیس، سابق کلکٹر کسٹم سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- ثاقب چڈھر اور اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان تنازع سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت
- کراچی میں جینا کسی امتحان سے کم نہیں اداکارہ عائشہ عمر
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔