اسرائیلی اہلکار نے اپنا نام خفیہ رکھتے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے رفح پر حملے کے لیے تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
اسرائیل کی جنگی کابینہ کا ارادہ ہے کہ آئندہ دو ہفتوں میں رفح سے شہریوں کے انخلا کی منظوری دینے کے لیے اجلاس بلایا جائے اور توقع ہے کہ اس پر عمل درآمد میں ایک ماہ کا وقت لگے گا۔ بین الاقوامی برادری کو تشویش ہے کہ اگر اسرائیلی فوج نے رفح کے خلاف زمینی حملہ کیا تو اس سے مزید شہری ہلاک ہوں گے۔ اس وقت 15 لاکھ سے زائد فلسطینی شہری رفح میں پناہ گزین ہیں۔ حال ہی میں مصر نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ رفح پر حملہ نہ کرے۔
اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن، ورلڈ فوڈ پروگرام اور دیگر بین الاقوامی اداروں اور ایجنسیز نے مشترکہ طور پر گلوبل فوڈ کرائسس رپورٹ” جاری کی، جس میں متنبہ کیا گیا کہ اگر غزہ کی پٹی میں صورتحال کو بہتر نہ کیا گیا تو یہ علاقہ 6 ہفتوں میں قحط سالی کا شکار ہو سکتا ہے۔ اسی دن ، جنیوا میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے سربراہ گیان کارو چیری نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس بات کے معقول شواہد موجود ہیں کہ غزہ چھ ہفتوں میں قحط کی تینوں حدوں یعنی غذائی عدم تحفظ، غذائی قلت اور زیادہ اموات کو عبور کر لے گا۔ خوراک کے بحران سے متعلق عالمی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کو قحط سے بچانے کا واحد راستہ روزانہ کی بنیا پر وافر خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں نے غزہ میں امداد کے داخلے پر پابندیاں عائد کرنے پر اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، تاہم اسرائیل نے اس کی تردید کی ہے۔
Trending
- مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی،عالمی مارکیٹ میں خام تیل مہنگا ہوگیا
- طارق فضل چوہدری کی بانی پی ٹی آئی کی قید تنہائی سے متعلق بڑی یقین دہانی
- کترینہ کیف کی پوسٹ پارٹم جسمانی ساخت پر ٹرولنگ، شِوالیکا اوبرائے کا کرارا جواب
- محسن نقوی کی لندن میں صدر زرداری سے ملاقات، اہم پیغام پہنچایا
- چئیرمین PCB سینئر کھلاڑیوں سے انتہائی مایوس، تھنک ٹینک کو جونیئر کھلاڑیوں پر فوکس کی ہدایت
- بادشاہ کی طلاق کے بعد ایشا رِکھی کی ’خوف اور خاموشی‘ والی پوسٹ غائب
- اینٹی لٹرنگ اسکواڈ متحرک، کوڑا پھینکنے پر 50 ہزار روپے تک جرمانہ
- مس ورلڈ یوگنڈا کا سی سیکشن سے متاثر منفرد گاؤن توجہ کا مرکز
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار
- گمنامی کی زندگی گزارنے والی ہیروئن کی اپنی ویڈیو وائرل ہونے پر مداحوں سے اپیل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔