دبئی (نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیم نے کو اے سی سی مینز پریمیئر کپ کے فائنل میں عمان کو 55 رنز سے شکست دیکر 9 برس بعد ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔اس فتح کو کپتان محمد وسیم کے ساتھ ساتھ نوجوان بلے باز علی شان شرفو کی شاندار کارکردگی بھی شامل تھی جبکہ فاسٹ بولر جنید صدیقی نے ایان افضل خان کے ساتھ بولنگ اٹیک کی قیادت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو باآسانی فائنل جیتنے میں مدد کی۔محمد وسیم نے 56 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی اور ان کے اوپننگ پارٹنر علی شان شرفو نے ان کا بھرپور ساتھ دیا جنہوں نے 94 رنز کی اوپننگ شراکت میں 34 رنز کی شراکت قائم کی۔جنید صدیقی نے 4 اوورز میں 38 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایان افضل خان نے 29 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں اور عمان کو مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز تک محدود کردیا۔ یواے ای کی ٹیم کے کپتان محمد وسیم نے اے سی سی پریمیئر کپ کا اختتام اپنے اوپننگ پارٹنر سے صرف 9 رنز پیچھے کرتے ہوئے کیا۔ وسیم کو ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 2024 میں چمکے زیادہ وقت نہیں گزرا ہے ، جہاں انہوں نے چیمپیئن شپ جیتنے والی اپنی ٹیم ایم آئی ایمریٹس کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔
Trending
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال