9 مئی میں براہ راست کون ملوث تھا؟ تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشاف
اسلام آباد : سانحہ 9 مئی کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، جس میں اہم انکشاف کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا ، جس میں اعظم نذیر تارڑ نےنگراں دور حکومت میں 9 مئی کی تحقیقات پر قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔
رپورٹ میں تحریک انصاف کے 9 مئی میں براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ،جس کے بعد
کابینہ اراکین نے متفقہ طور پر 9مئی کےعناصر کیخلاف مقدمات منطقی انجام تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔
اجلاس کے میں اراکین نے سوال کیا کہ کیپٹل ہل میں ملوث عناصر کو سزا ہوئی تو9 مئی کے مجرمان کو ابتک کیوں نہ ہوئی؟
رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ،ایوان میں بھی 9مئی واقعات پربحث کرائی جائے گی۔
بعد ازاں وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ سانحہ 9مئی کی تحقیقاتی رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کردی گئی، تحقیقاتی رپورٹ میں پی ٹی آئی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا اور رپورٹ میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کےدلخراش واقعہ کی مذمت کیلئےخصوصی اجلاس بلایا گیاہے، سیاسی اورذاتی مفادات کی خاطر9مئی کووہ ہواجوکبھی دشمنوں نےبھی نہیں کیا۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اجلاس میں پی پی، آئی پی پی،نیشنل پارٹی کوبھی خصوصی طورپر مدعو کیا گیا ہے، اجلاس میں 9 مئی کے حوالے سے قرارداد پیش کی جائے گی، وزارت قانون کی طرف سےوائٹ پیپربھی پیش کیاجائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سےبہت رعایت برتی گئی،انکےبھانجےاوربہنیں بھی 9مئی میں ملوث ہیں، 9مئی کیسز کا فیصلہ کیوں نہیں کیا جارہا، کیوں کیس کو منطقی انجام تک نہیں پہنچایاجا رہا۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔