وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جرمن این جی او کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران جرمن زبان میں اظہار خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جرمنی کی این جی او گلوبل بریجز ، برلن کے وفد نے ملاقات کی ۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جرمن زبان میں اظہار خیال کیا تو شرکا حیران رہ گئے۔
اس موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ کو خوش آمدید کہہ کر خوشی ہورہی ہے، جرمنی اور پاکستان کا مختلف شعبوں میں تعاون ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان جرمنی کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔
وفد میں گلوبل بریجز کے چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز، ہینس ایلبرٹ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ، نکولس البرچٹ اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد اور سرمایہ کار شامل تھے۔
ملاقات میں پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر عزت مآب الفریڈ گرینیس بھی موجود تھے
وفد کے شرکاء وزیر اعظم کی جرمن زبان میں بات چیت سے محظوظ ہوئے اور داد دئے بغیر نا رہ سکے۔
جرمن وفد کے سربراہ نے وزیراعظم کی جرمن زبان میں گفتگو پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ،
وزیراعظم کا دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی موجودہ سطح کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔،
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں جرمن سرمایہ کاری میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں ۔
پاکستان اور جرمنی کے درمیان صنعت ،متبادل توانائی ، معدنیات ، آئی ٹی ، زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے پر عزم ہیں ،
پاکستان سے کاربن اخراج کی شرح انتہائی کم ہونے کے باوجود ہم ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ متبادل توانائی ،موسمیاتی تبدیلی ، زراعت اور غذائی تحفظ کے حوالے سے جرمنی کے تجربے سے فائیدہ اٹھانا چاہتے ہیں ،
پاکستان کی افرادی قوت کو معیاری تربیت فراہم کر کے ان کی استعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے تا کہ وہ بیرون ملک بھی اپنا ہنر دکھا سکیں ،
وفد نے پاکستان کی کاربن کریڈٹ مارکیٹ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
وفد نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی اظہار دلچسپی کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
*
Trending
- کراچی:حب ریور روڈ پر مزدا کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
- گاڑیوں کے سائیڈ شیشے چوری کرنے والا خاندانی گروہ گرفتار
- ایران نے فٹبال ٹیم کی کپتان کے منجمند اثاثے بحال کر دیے
- ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
- پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
- وزیراعظم سے کینیڈین ہم منصب کا رابطہ، جنگ بندی کی پاکستانی کوششوں کی پذیرائی
- شادی کی عمر اٹھارہ سال ہونا لازم قرار ،نکاح خواہ کو کم از کم ایک سال قید ،ایک لاکھ جرمانہ ہوگا
- رجب بٹ نئی مشکل میں پھنس گئے، خاتون سے زیادتی کیس میں فرد جرم کی تاریخ مقرر
- 400 کلو چاندی کہاں گئی؟ پاکستان کسٹمز کے 2 اہلکار گرفتار
- رنویر الہ آبادیا کا سمے رائنا کے طنز پر ردعمل وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔