میڈرڈ: ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ آزاد فلسطین ریاست کا قیام ہی مشرق وسطیٰ میں امن کا واحد راستہ ہے۔ اس لیے آج ہم باضابطہ طور پر فلسطین کو ایک الگ ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرتے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان گزشتہ ہفتے ناروے اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ کیا تھا تاہم پارلیمنٹ سے اس کی منظوری لینا باقی تھا۔
اسپین نے حکومتی سطح پر فلسطین کو ایک الگ اور آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کی منظوری دیدی جس کا اعلان وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔
وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا نہ صرف تاریخی انصاف کا معاملہ ہے بلکہ اسپین سمیت دیگر یورپی ممالک کے اس اقدام سے مشرق وسطیٰ میں امن کو فروغ ملے گا۔
ہسپانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کا واحد راستہ ایک فلسطینی ریاست کا قیام ہے جو اسرائیلی ریاست کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو۔
یاد رہے کہ اسپین، ناروے، آئرلینڈ کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے بعد اب بیلجیئم نے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔
Trending
- نیپال میں تباہ کن سیلاب سے اموات 3 ہزار ہو گئیں، ہزاروں اب بھی لاپتا
- پمز سانحہ، ماں کی جانب سے لاوارث چھوڑ دیئے گئے ننھے علی کی تدفین کر دی گئی
- وزیرداخلہ کا جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،جعلی دستاویزات پر سفر کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن کا حکم
- نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 626 تک پہنچ گئی
- پیپلز پارٹی کا سانحۂ پمز کی تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ
- اہلیہ حج پر کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا
- ماں بننے کے بعد جسمانی صحت کیسے بحال کریں؟ بھارتی اداکارہ نے اپنا معمول بتا دیا
- کراچی میں شہری پر کرین سے الٹا لٹکا کر تشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ،4 ملزمان گرفتار
- وینزویلا نے امریکا کے ساتھ تیل کے معاہدے کی تصدیق کردی
- نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش ہوئی یا نہیں؟ کمیٹی کی جانب سے اہم پیش رفت
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔