اسلام آباد:چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق نے اسلام آباد بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2023اسلام آباد کی عدلیہ کے لیے خاص اور اہم سال رہا ہے، کچہری کو جی الیون میں شفٹ کیا گیا اور اسلام آباد ہائیکورٹ کو ریڈ زون میں شفٹ کیا گیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کچہری میں وکلا، سائلین کے لیے سہولیات دیں جو مزید فراہم کی جائیں گی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا زمانہ ہے، ٹیکنالوجی بڑھ رہی ہے، اگر ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کیا تو ہم پیچھے رہ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وکلا کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ٹیکنالوجی میں خود کو بہتر کریں، 1993میں اپنی پیشہ ورانہ زمہ داری کا آغاز کیا، ریسرچ کے طریقہ کار اب تبدیل ہوگئے ہیں، کلک کرنا ہے اور متعلقہ قانون سامنے آجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی میں خود کو بہتر کریں ورنہ دنیا آپ سے آگے نکل جائے گی، نوٹسز اب ای میل کے ذریعے بھیجے جائیں گے، ہمارے زمانے میں نوٹسز کو ڈھونڈنا پڑتا تھا۔ وکلا، سائلین کو میسج ای میل کے ذریعے کیس کے حوالے سے معلوم ہوجاتا ہے۔
’ای نوٹس نے عدالتی کارروائیوں کو مزید آسان کردیا ہے‘۔
چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ ویڈیولنک پر سماعت کرنا آسان اور اچھا عمل ہے، آن لائن پروسیڈنگز بھی چل رہی ہیں، عدلیہ میں مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم بھی آن لائن دستیاب ہے۔
’کاغذ سے اب ای فائلنگ کی جانب جانا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ نئے وکلا کو عدالت میں خود کو پیش کرنے کی تربیت ہونی چاہیے، وکلا نے کتاب اور قانون سے رشتہ نہیں توڑنا، ہم سائلین کی داد رسی کے لیے عدالتوں میں بیٹھے ہیں، ہم نے قانون کے مطابق چلنا ہے۔
’ہم نے انصاف قانون اور قاعدے سے کرنا ہے‘۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے عدلیہ اور وکلا کو ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ریسرچ کا طریقہ کار اب تبدیل ہوگیا ہے، نوٹس ٹریکنگ سسٹم کو بھی جلد عدلیہ میں لا رہے ہیں، دیرسویر ہوسکتی ہے مگر بار کی مدد ضرور کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ججز کی ترقیاں بہت عرصے سے رکی ہوئی تھیں، ہم نے وہ پراسیس بھی شروع کر دیا ہے، ججز کی تعیناتیوں کا عمل بھی زیرغور ہے اور جلد شروع ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اب مشین لگا دی گئی ہے، سائل آکر اپنے کیس کی تفصیل خود لے سکیں گے، اڈیالہ سے روزانہ عدالت پیش ہونے والے قیدیوں کی حاضری بھی اب ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگی۔
Trending
- سونے اور چاندی کی قیمتوں میں پھر اضافہ
- بحرین میں ایران کے لیے جاسوسی، 3 افراد کو عمر قید
- محکمہ موسمیات کا مون سون 2026 آؤٹ لک جاری، گلیشیئرز پگھلنے کی رفتار بڑھنے کا خدشہ
- آئی سی سی کا ون ڈے ورلڈکپ کا فارمیٹ تبدیل کرنے پر غور
- Hina Pervez butt also criticized Rajab Butt mother
- جنگ کے سائے میں بھی ایرانی ریال کی فروخت جاری نئے ریٹ سامنے آگئے
- پنجاب میں ایچیسن کے معیار کے بوائز اینڈ گرلز اسکول قائم کرنے کا فیصلہ
- عامر خان کی تیسری شادی پر شیکھر سمن نے کیا کہا؟ تبصرہ وائرل
- انیا ٹیلر-جوائے نے تیموتھی چالمیٹ کی ‘ڈیون’ کی تعریف پر زندہ دل جواب شیئر کیا۔
- ولیکا ہسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرین کی تعداد 102 ہوگئی، صوبائی وزیر کا کارروائی کا اعلان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔