بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے “انٹر پارلیمانٹری الائنس آن چائنہ” کی جانب سے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ نام نہاد الائنس ہمیشہ چین سے متعلق غلط معلومات پھیلاتا ہے اور اس پر کسی کو اعتبار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین سفارتی تعلقات کے حامل ممالک کے تائیوان حکومت کے ساتھ کسی بھی شکل میں سرکاری روابط رکھنے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعصب کو ترک کر تےہوئے امور تائیوان کا استعمال کر کے چین کے اندرونی امور میں مداخلت بند ہونی چا ہیے اور دو طرفہ تعلقات کے لئے سازگار ماحول میں کام ہونا چاہیئے ۔لین جیئن نے زور دیا کہ “تائیوان کی علیحدگی” اور آبنائے تائیوان کا امن دو متضاد چیزیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تائیوان کی علیحدگی بین الاقوامی نظام کے لئے سنگین ترین چیلنج، خطے میں صورتحال کی سب سے خطرناک تبدیلی اور خطے میں امن کے لئے سب سے بڑا نقصان ہے۔لین جئین نے کہا کہ لائی چھنگ ڈے انتظامیہ کی جانب سے علیحدگی کی کوشش بے کار ہے اور ہتھیاروں کی خریداری سے تحفظ حاصل نہیں ہو پائے گا ۔ ترجمان نے کہا کہ ایسے اقدامات چین کی وحدت کے تاریخی رجحان کو نہیں روک سکتے۔
Trending
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس