اسلام آباد:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری عدلیہ نے ارشد ندیم کی طرح ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے، ہماری عدلیہ ناصرف عدالت چلا سکتی ہے بلکہ ڈیم بھی بنا سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ارشد ندیم کو پوری قوم کی جانب سے مبارکباد دینا چاہتا ہوں، ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، لیاری کے بچے فیفا ورلڈ کپ جیت کر لاسکتے ہیں، وفاق، وزیر کھیل اور صوبائی وزراء کے ساتھ بیٹھ کر انڈوومنٹ فنڈ قائم کرے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا آج کل ملک میں نفرت کی سیاست عروج پر ہے، جس قسم کی تقسیم آج کل سیاست میں ہے ایسی تقسیم کبھی نہیں دیکھی، پاکستان کے عوام معاشی بحران سے گزر رہے ہیں، ملک مین لا ینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے، ٹی وی کھولیں تو ہم ایک دوسرے کو گالیاں دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا سیاسی کارکن بنگلا دیش کے حالات بہت غور سے دیکھ رہے ہیں، بنگلا دیش میں شہیدوں کے کوٹے سے متعلق احتجاج ہوا، احتجاج شروع ہوا تو حسینہ واجد کو حکومت چھوڑنا پڑی، ہمیں عوام کے اصل مسائل کی طرف توجہ دینی چاہیے، پاکستان کے مسائل کچھ آپ کے ہاتھ میں ہیں کچھ آپ کے ہاتھ میں نہیں۔
اداروں کے درمیان فاصلہ نظر آ رہا ہے، ایک ادارہ بار بار مداخلت کرتا ہے، عدلیہ کی تاریخ سب کے سامنے ہے، ہماری عدلیہ نے ارشد ندیم کی طرح ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے، ہماری عدلیہ اتنی قابل ہے کہ نہ صرف عدالت چلاتی ہے ڈیم بھی بنا سکتی ہے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔