منسک :بیلاروس کے وزیر اعظم رومن گولوفچینکو کی دعوت پر چینی وزیر اعظم لی چھیانگ بیلاروس کے سرکاری دورے پر منسک پہنچ گئے ۔
چینی میڈیا کے مطابق لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور بیلاروس کے لوگوں کے درمیان دوستی کی طویل تاریخ ہے۔ 32 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دو طرفہ تعلقات میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔ خاص طور پر، حالیہ برسوں میں، صدر شی جن پھنگ اور صدر لوکاشینکو کی قیادت میں، چین۔بیلاروس تعلقات کو مسلسل اپ گریڈ کیا گیا ہے اور ہمہ موسمی جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی گئی ہے. رواں سال جولائی میں دونوں سربراہان مملکت نے چین بیلاروس تعلقات کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک رہنمائی اور نئے انتظامات فراہم کرنے کے لیے ایک بار پھر ملاقات کی تھی۔ چین بیلاروس کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے، باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے، ترقیاتی مواقع کا اشتراک کرنے، مزید عملی نتائج حاصل کرنے، دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کو مسلسل بہتر بنانے اور علاقائی اور عالمی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔
Trending
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔