اسلام آباد(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے جلسے سے 2 دن قبل وفاقی دارالحکومت میں پُر امن اجتماع اور امن و عامہ کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔
سینیٹ میں پُرامن اجتماع اور امن و عامہ بل کی کثرت رائے سے منطوری پر پی ٹی آئی ارکان نے احتجاج کیا۔
(ن) لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائمہ کمیٹی داخلہ نے بل کی 6 ایک سے منظوری دی ہے اسے فوری منظور کیا جائے۔
علی ظفر کی تنقید پر عرفان صدیقی نے جواباً کہا کہ اس بل کا کسی جلسے سے تعلق نہیں، پورا شہر اس وقت پنجرہ بناہوا ہے اور محاصرے میں ہے۔
بل کی منظوری پر سینیٹر شبلی فراز نے کہا آپ اپنی اتھارٹی کو مس یوز کررہے ہیں، پی ٹی آئی نے کبھی شہر کو محصور نہیں کیا، ابھی ایس سی او کانفرنس ہو رہی ہے تب بھی آپ شہر کو محصور کریں گے، یہ نہیں دیکھنا چاہتے کہ لیڈر کے جیل میں ہوتے یہ پارٹی جلسہ کرے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت اس وقت تک برقرار ہے، پرامن جلسہ آپ کا حق ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کررکھا ہے۔
Trending
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔