اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست 22 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کردی۔توشہ خانہ ٹو کیس میں بشری بی بی کی درخواست ضمانت 22 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقررکردی گئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ضمانت کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کررکھا ہے۔اسپشل جج سینٹرل نے بشریٰ بی بی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ گزشتہ سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی طبیعت ناسازی کے باعث نہ ہو سکی تھی۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں 24 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔ گزشتہ سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی طبیعت ناسازی کے باعث نہ ہوسکی تھی۔ ڈویژن بنچ نے احتساب عدالت کو کیس کا حتمی فیصلے سنانے سے روک رکھا ہے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔