اسلام آباد:دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے اسٹیبلشمنٹ آف اسپیشل کورٹ (اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی) ایکٹ 2024ء کی منظوری پر وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ایوانِ بالا نے اسٹیبلشمنٹ آف اسپیشل کورٹ (اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی) ایکٹ 2024ء منظور کر لیا ہے۔
چودھری سالک حسین کی جانب سے سمندر پار پاکستانیز کی جائیداد کے تنازعات کے حل کے لیے خصوصی عدالت کا بل ایوانِ بالا سے منظور کر لیا گیا ہے، جو ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک تاریخی قانون سازی ہے۔
یہ بل وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چودھری سالک حسین نے پیش کیا، یہ ایکٹ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کے تنازعات کے فوری اور مؤثر حل کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
اس بل کے تحت خصوصی عدالت کا قیام عمل میں لایا جائے گا، بیرونِ ملک مقیم پاکستانی جدید آلات بشمول ای فائلنگ کے ذریعے درخواستیں دائر کر سکیں گے۔
خصوصی عدالت پاکستان کے ہائی کمیشن کی نگرانی میں ویڈیو لنکس یا دیگر قانونی طور پر قابلِ قبول طریقوں کے ذریعے ثبوت پیش کرنے کی اجازت دے گی۔
خصوصی عدالت میں دائر مقدمات کا 90 دن کے اندر فیصلہ کیا جائے گا جس سے بر وقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، بر وقت انصاف کی فراہمی کے ذریعے سمندر پار مقيم پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ ممکن ہو پائے گا۔
یہ عدالت بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے مفادات کے تحفظ اور جائیداد کے تنازعات کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے حکومت کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
Trending
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔