بیجنگ : 2024 آئی او سی ڈیجیٹل بزنس اینڈ مارکیٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس آن لائن اور آف لائن منعقد ہوا۔ اجلاس میں اپنی تقریر میں آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے چائنا میڈیا گروپ کے میڈیا کی جدید تکنیکی ترقی اور سی ایم جی کے پیرس اولمپک گیمز کی نشریاتی رپورٹ کی قابل فخر کامیابیوں کی تعریف کی اور دونوں فریقوں کے مابین عملی تعاون کو مسلسل گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ باخ نے کہا کہ سی ایم جی کی جانب سے بیجنگ سرمائی اولمپکس اور پیرس اولمپکس کی براڈکاسٹ کوریج مقدار اور معیار دونوں لحاظ سے بہترین رہی۔ انہوں نے سی ایم جی کی سخت محنت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پیرس اولمپکس کے دوران سی ایم جی کی متعلقہ رپورٹس نے تقریبا 77 بلین ٹرانسمیشن ویوز کا ریکارڈ قائم کیا ، اور غیر معمولی کامیابیاں حاصل کیں۔ سی ایم جی کے پاس اس پر فخر کرنے کی وجہ ہےاور میں آپ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں! آئی او سی کے ڈیجیٹل بزنس اینڈ مارکیٹ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لا روزا نے بھی اولمپکس کے لئے طویل مدتی مضبوط حمایت پر سی ایم جی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ای اسپورٹس اولمپکس اگلے سال سعودی عرب میں منعقد ہوں گے۔ڈیجیٹلائزیشن ، ای اسپورٹس اور مصنوعی ذہانت کی ترقی میں سی ایم جی کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ، اور ہم دونوں ٹیموں کے ہمیشہ کی طرح مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔
Trending
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق