ابوظہبی :ٹیم ابوظہبی کے کپتان فل سالٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابوظہبی ٹی 10 سیزن 8 کا شاندار آغاز کیا۔ وائٹ بال فارمیٹ میں اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 18 گیندوں میں 52 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو نئی فرنچائز عجمان بولٹس کے خلاف 9 وکٹوں سے یادگار فتح دلائی۔نئے سیزن کے پہلے روز میچ شروع ہونے سے قبل کھلاڑیوں نے قومی ترانہ پڑھا ۔ میچ سے قبل ٹی ٹین گلوبل اسپورٹس کے بانی اور چیئرمین شجیع الملک نے خصوصی خطاب کیا ۔ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران ٹی 10 گلوبل کی جانب سے کیے گئے سفر کی اہمیت اور دنیا بھر میں اس فارمیٹ سے پیدا شدہ اثرات پر روشنی ڈالی۔میچ کے آغاز سے ہی سری لنکا کے نوجوان بلے باز شیون ڈینیئل کی شاندار اننگز نے مخالف ٹیم کو بیک فٹ پر لا کھڑا کیا۔ تاہم مارک اڈیر اور ذیشان نصیر نے شارٹ گیندوں سے مخالف ٹیم کے ٹاپ آرڈر کو آزمایا اور عجمان بولٹس نے لگاتار تیزی سے وکٹیں گنوائیں۔ بولٹ مقررہ 10 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز ہی بنا سکے۔80 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے دھماکہ خیز بلے باز جونی بیئرسٹو اور سالٹ نے اعصاب شاندار شراکت قائم کی۔ سالٹ نے اپنی اننگز میں 6 چھکے اور 2 چوکے لگا کر 17 گیندوں پر تیز نصف سنچری اسکور کی۔ بیئرسٹو نے 14 گیندوں پر 22 رنز بنا کر بہترین معاون کا کردار ادا کیا اور ٹیم ابوظہبی میچ میں کامیابی حاصل کرکے شاندار آغاز کیا۔
Trending
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
- پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
- بینک اسلامی کا پاکستان کے زرعی سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے شریعت کے مطابق “ایگری وہیکل فائنانس” کا آغاز
- خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 اگست سے بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ