بیجنگ :سی جی ٹی این کے ذریعہ کئے گئے ایک آن لائن سروے کے مطابق 92.4 فیصد جواب دہندگان چین کے معاشی نکتہ نظر کے بارے میں پراعتماد ہیں اور انہیں توقع ہے کہ چین عالمی معاشی نمو کے انجن کے طور پر کلیدی کردار ادا کرے گا اور عالمی معیشت میں مزید یقین کا باعث بنے گا ۔سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں معیشت میں 4.8 فیصد اضافہ ہوا ، جس میں نئے قائم کردہ غیر ملکی سرمایہ کاری والے کاروباری اداروں کی تعداد میں مسلسل اور کھپت کی نمو میں نمایاں اضافہ ہوا جب کہ سامان کی تجارت میں مضبوط نمو دیکھی گئی ۔سروے میں ، 90.7 فیصد جواب دہندگان نے چین کی معیشت کی صلاحیت اور لچک کی تصدیق کی۔ 88.2 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ صارفین کی پالیسیاں ، جیسے پرانی مصنوعات کے لئے ٹریڈ ان پروگرام ، چین کی گھریلو کھپت کو متحرک کرنے کی کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ 89.4 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین کی معیشت کی مستحکم ترقی کے بغیر عالمی معاشی بحالی کامیاب نہیں ہوسکتی جبکہ 87.2 فیصد افراد چین کی اعلی سطح کے کھلے پن سے فائدہ اٹھانے اور اس کے ترقیاتی مواقع میں حصہ لینے کے خواہاں ہیں ۔بڑھتی ہوئی تجارتی تحفظ پسندی کے پس منظر میں ، چین کی جامع اقتصادی عالمگیریت کے فروغ کے حوالےسے سروے میں ، 91.9 فیصد جواب دہندگان نے جنوب-جنوب تعاون کو آگے بڑھانے میں چین کے عملی اقدامات کی تعریف کی۔یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی ، ہسپانوی ، فرانسیسی ، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا ، جس میں 24 گھنٹوں کے دوران 5142 سے زیادہ افراد نے رائے کا ظہار کیا ۔
Trending
- پمز میں چیف ٹیکنیشن کی بھرتی روک دی گئی، نوٹس جاری
- سہ فریقی ٹی20 سیریز، نمیبیا نے جنوبی افریقہ کو 18 رنز سے ہرادیا
- راولپنڈی میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم پر عوام کا تشدد، ویڈیو وائرل
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان