بیجنگ : مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس کے حوالے سے غیر ملکی میڈیا کا خیال ہے کہ 2025 میں چین اقتصادی چیلنجوں کا زیادہ فعال انداز میں جواب دے گا اور اقتصادی ترقی کو برقرار رکھے گا جس کا گہرا اثر چینی معیشت اور بین الاقوامی مارکیٹ پر بھی پڑے گا۔اس سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی جی ڈی پی کی شرح نمو دنیا کی بڑی معیشتوں میں نمایاں ہے۔ پہلے دس ماہ میں چین کی درآمدات اور برآمدات کا حجم تاریخ کی اسی مدت کی بلند ترین سطح پر ہے۔ نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی دنیا کی صف اول کی سطح پر ہے جو یہ ثابت کر رہی ہے کہ چین کی طویل مدتی اقتصادی بہتری کا بنیادی رجحان تبدیل نہیں ہوا اور چین بدستور عالمی اقتصادی ترقی کا “سب سے اہم انجن” ہے۔مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس میں زیادہ فعال مالیاتی پالیسیوں کے نفاذ اورمعتدل مانیٹری پالیسی پر زور دیا گیا، جس سے چین کی معیشت مزید بہتری میں مدد ملے گی۔ اگلے سال کے لیے جن نو امور کا خاکہ پیش کیا گیا ان میں کھپت کو بڑھانا، سرمایہ کاری کی کارکردگی کو بہتر بنانا، اور گھریلو طلب کو ہمہ جہت طریقے سے بڑھانا اولین ترجیحات میں ہیں ۔ نیدر لینڈ کے ایک بین الاقوامی گروپ کے تجزیہ کار کا خیال ہے کہ چین کی جانب سے کھپت کو بھرپور طریقے سے بڑھانے کا مطالبہ ایک “اچھی علامت” ہے اور اس سے مارکیٹ کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔موجودہ چینی معیشت میں “نئی معیار ی پیداواری قوت” ایک کلیدی اصطلاح ہے ۔ 2025 تک ، چاہے وہ مصنوعی ذہانت میں ” پہل کرنا ہو ، مستقبل کی صنعتوں کا فروغ ہو یا روایتی صنعتوں کو تبدیل کرنے اور اپ گریڈ کرنے کے لیے ڈیجیٹل اور گرین ٹیکنالوجیز کا فعال طور پر استعمال کرنا ہو ، چینی معیشت کو نئی ترقی کی طرف لے جانے کے لیے یہ اقدامات غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے مزید امید پیدا کرتے ہیں ۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔