بیجنگ:چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے چین کی جانب سے اسٹریٹیجک معدنیات کی برآمدات کے کنٹرول کو مضبوط کرنے کے حوالے سےکہا کہ چین میں برآمد ی کنٹرول میں ہم آہنگی کے میکانزم کے قومی دفتر نے 12 مئی کو ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا۔اس اجلاس میں چین کی وزارت تجارت، وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت 10 حکومتی محکموں اور چین کے7 صوبوں کے متعلقہ مقامی محکموں کو اس حوالے سے امور تفویض کئے گئے ۔ ترجمان نے کہا کہ اسٹریٹیجک معدنیات کے برآمدی کنٹرول کا تعلق قومی سلامتی اور ترقی کے مفادات سے ہےاور اسٹریٹیجک معدنیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئےپورے پیداواری و سپلائی چینز کے تمام مراحل پر کنٹرول کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام محکموں نے اتفاق کیا ہے کہ اسٹریٹیجک معدنیات پر پوری چینز میں برآمدی کنٹرول کا نفاذ نہایت اہم ہے اور تمام محکمے انتظامی میکانزم کو مسلسل بہتر بناتے ہوئے تمام پہلوؤں میں کوئی خامی نہ رہنے کو یقینی بنائیں گے، خلاف ورزیوں کی سختی سے سزا دیں گے اور نگرانی اور قانون کے نفاذ کے عمل کو با وقار انداز میں بڑھاتے رہیں گے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی