دبئی : بگ کرکٹ لیگ نے کرکٹ شائقین کو محظوظ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا سدرن اسپارٹنز نے دن کے پہلے میچ میں راجستھان ریگلز کے خلاف اپنی بالادستی کو قائم کیا۔ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے ابھیمنیو متھن کی قیادت میں اسپارٹنز کے گیند بازوں نے ریگلز کو کم اسکور تک محدود کردیا۔ریگلز کا آغاز کمزوررہا اور اوپنر ایس سرینواس 8 گیندوں پر 3 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ سری لنکن لیجنڈ ٹی دلشان نے 32 گیندوں پر 33 رنز بنائے لیکن دوسرے جانب سے انہیں بہت کم تعاون ملا ۔ میہول پٹیل نے 25 گیندوں پر 30 رنز بنائے لیکن ریگلز مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز ہی بنا سکے۔ متھن نے 17 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔139 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسپارٹنز کی ٹیم نے وکٹ کیپر بلے باز شریشتا کی بدولت شاندار آغاز کیا جنہوں نے صرف 18 گیندوں پر 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں چوکے اور چھکے شامل تھے۔ جنوبی افریقہ کے تجربہ کار کھلاڑی ہرشل گبز نے ناقابل شکست 27 رنز کی اننگز کھیل کر اسپارٹنز کو 16 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر فتح دلائی۔ متھن کی عمدہ باؤلنگ کارکردگی نے انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دلوایا۔
Trending
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی