by Rao Imran Suleman
Rao Nama

آبنائے ہرمز سے متعلق حتمی معاہدہ ابھی طے نہیں پایا،مارکو روبیو

واشنگٹن: امریکہ کے سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کے حوالے سے ایران اور عمان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے، تاہم حتمی معاہدہ ابھی طے نہیں پایا۔

پریس کانفرنس میں مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے، لیکن ابھی کسی بات کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔ ہمیں امید ہے کہ جلد ہی کوئی نتیجہ سامنے آئے گا۔

اس سے قبل امریکی وزیرِ خزانہ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور امکان ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق ایک معاہدہ کل تک طے پا جائے۔

PNP

Comments are closed.