بیجنگ : یورپی یونین میں چینی مشن کے وزیر پھینگ گانگ کی جانب سے ایک معروف یورپی میڈیا میں ایک مضمون شائع ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ چین میں “حد سے زیادہ پیداواری صلاحیت” کا نام نہاد مفروضہ معروضی حقائق کے مطابق نہیں اور یہ مارکیٹ معیشت کے قوانین کی بھی خلاف ورزی کرتا ہے۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ سب سے پہلے تو ، “اوور کپیسٹی تھیوری” گرین فیلڈ کی ترقی کی حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتی کیوں کہ موجودہ عالمی گرین فیلڈ کی پیداواری صلاحیت نسبتا ناکافی ہے ، اور اسے اب بھی بہت بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ دوسرا یہ کہ زیادہ برآمدات “حد سے زیادہ پیداواری صلاحیت”کے برابر نہیں۔ درحقیقت، امریکہ، یورپ اور جاپان جیسے ترقی یافتہ ممالک طویل عرصے سے عالمی مارکیٹ میں بڑی تعداد میں مصنوعات برآمد کرتے رہے ہیں۔مثلاً امریکہ میں تیار کردہ چپس کا تقریبا 80 فیصد برآمد کیا جاتا ہے.تاہم 2023 میں ، چین کی این ای وی برآمدات کل پیداوار کا صرف 12.7 فیصد تھیں۔ اگر ترقی یافتہ ممالک کی ترجیحی مصنوعات کی برآمد کو معمول اور معقول سمجھا جاتا ہے، تو چین اور دیگر ابھرتے ہوئے ممالک کی برآمدات کو حد سے زیادہ پیداواری صلاحیت” کا ذمہ دار کیوں ٹھہرایا جاتا ہے؟ یہ واضح طور پر کھلا تضاد اور دوہرا معیار ہے. مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ عالمی ویلیو چین میں چین کی پوزیشن میں نمایاں بہتری کے ساتھ ، کچھ مغربی ممالک “چین کے معاشی خطرے” اور “چین کی حد سے زیادہ پیداواری صلاحیت” کے نام نہاد مفروضوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں جو صرف اور صرف اپنے تحفظ پسند اقدامات اور تجارتی تنازعات کے لیے بہانے ہیں۔
Trending
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔