بیجنگ : تائیوان کےحوالے سے اپنے نام نہاد “مستقل موقف” پر جاپان کی ہٹ دھرمی کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جاپان نے بار بار یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے،لیکن اس نے مسئلے کی جڑ کا ذکر نہیں کیا۔ درحقیقت جاپان اپنے غلط بیانات واپس لینے کے حوالے سے چین کے مطالبے سے دانستہ گریز کرنے اور اپنی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس سے بین الاقوامی برادری یہ سوال اٹھا رہی ہے کہ آیا جاپان کے پاس اپنی غلطیوں کو درست کرنے کی خلوص نیت اور صلاحیت موجود ہے۔ ماؤ نینگ نے مزید کہا کہ تائیوان کے حوالے سے جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کے غلط بیانات نے چین-جاپان تبادلوں کے ماحول کو مزید خراب کر دیا ہے۔ جاپان فوری طور پر اپنی غلطیوں اور بیانیے کو درست کرے اور چین سے متعلق معاملات میں مزید مسائل پیدا کرنے سے باز رہے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا