دبئی : کھیل کی تاریخ کے بہترین امپائروں میں سے ایک آسٹریلوی امپائر سائمن ٹوفل، آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے میچ آفیشلز پینل کی قیادت کریں گے۔ ٹوفل ؎ کے ساتھ روشن مہانامہ بھی شامل ہوں گے یہ جوڑی خطے کے سب سے دلچسپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے لئے میچ ریفری کے طور پر خدمات انجام دے گی۔ 2011 کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ فائنل اور 2012 کے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل جیسے تاریخی میچوں میں امپائرنگ کرنے کے لئے مشہور ٹوفل سیزن کے افتتاحی میچ (11 جنوری) کے لئے امپائر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیں گے۔ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے پہلے ڈبل ہیڈر میچ میں جنوبی افریقہ کے ایڈرین ہولڈ اسٹاک اور افغانستان کے بسم اللہ جان شنواری ایمپائر ہوں گے۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں گلف جائنٹس اور شارجہ وارز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان کے احمد شاہ پکتین اور انگلینڈ کے سابق کھلاڑی ایلکس ہارف (انگلینڈ کی جانب سے 13 ون ڈے) امپائرنگ کریں گے۔سائمن ٹوفل اور روشن مہانامہ پورے ٹورنامنٹ میں میچ ریفری کے طور پر متبادل ہوں گے۔ میچ آفیشلز پینل کا اجتماعی تجربہ اور مہارت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ٹورنامنٹ پیشہ ورانہ مہارت اور دیانت داری کے اعلیٰ ترین معیار پر پورا اترے۔اس موقع پر سائمن ٹوفل کا کہنا تھا کہ وہ اپنے تیسرے سیزن کے لئے آئی ایل ٹی 20 میں واپسی پر بہت خوش ہوں۔ اس لیگ نے دنیا بھر میں ٹی 20 ٹورنامنٹس کے لئے ایک معیار قائم کیا ہے ، نہ صرف یہ بین الاقوامی اور مقامی کھلاڑیوں کو بلکہ خطے کے میچ آفیشلز کے لئے بھی اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے والے ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
Trending
- جنوبی کوریا کا تمام 5 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کو مفت اے آئی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
- سانحہ پمز: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افراد کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کی ہدایت کردی
- زندگی رہی تو شاید بلاول کو بھی وزیر اعظم بنتا دیکھ لوں: عمران اسماعیل
- دشمن کو فائدہ پہنچانے والے بیانات سے گریز کیا جائے:مجتبیٰ خامنہ ای
- رکشہ ڈرائیور نے جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا ء کرکے زیادتی کا نشانہ بناڈالا
- کورنگی میں اب صرف کام ہوگا ماموں اور مرغا بننے کا وقت ختم ہوچکا مرتضیٰ وہاب
- یوکرین میں ویئر ہاؤس پر روسی حملے میں 27 افراد ہلاک،درجنوں زخمی
- انڈسٹری لگے گی، کاروبار ہوگا تو ملک چلے گا، ہارون اختر
- مائیک ہیسن اور عاقب جاوید شہزادہ چارلس کے عشائیے میں شرکت کیلئے لندن جائیں گے
- کورنگی اور لانڈھی کے صنعتی علاقوں میں بہتری کے لیے 4 ارب روپے خرچ ہوں گے، ناصر حسین شاہ