اسلا م آباد:پاکستان میں چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کی بحالی دیکھ کر خوشی ہوئی، پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس میں گیا۔ امید ہے پاکستانی حکومت کی سربراہی میں پاکستان بہتری کی جانب جائےگا۔
اسلام آباد میں چینی جشن بہاراں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ کا کہنا تھا کہ تقریب سے پاکستان اور چینی رابطے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ دنیا کو اس وقت مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ کراچی سےگوادر ایئرپورٹ پر پہلی پرواز کا جانا سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور احسن اقبال کو اس کام پر سراہتے ہیں۔ چین اور پاکستان مل کر مزید کام بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ چینی سفیر سے قبل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال میں تیزی سے بہتری آرہی ہے، کمزوریاں دور کرنے کا یہی وقت ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں سے معاہدے پر تیار ہے، معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض ملے گا۔
انہوں نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد فروری میں پاکستان کا دورہ کرےگا، فروری میں آئی ایم ایف وفد سے کلائمٹ فنڈنگ پر بات چیت کریں گے، پاکستان نے 6 سے 9 ماہ میں آئی ایم ایف سے کلائمٹ فنڈنگ کا ہدف مقرر کیا ہے۔
ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کی جی ڈی پی بہتر ہورہی ہے اور شرح سود میں نمایاں کمی آئی ہے۔ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بڑھتی ہوئی آبادی اور ماحولیاتی تبدیلی ہے، پاکستان ورلڈ بینک کے ساتھ مل کر بہت سے پروگرامز پر کام کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور کے فیز ون پر کام جاری ہے، پاکستان میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ پرائیویٹ سیکٹر ملک میں روزگار کی فراہمی کے لیے بہتر کردار ادا کررہا ہے۔
Trending
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔