by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ماضی کی غلطیاں دفن،دل بڑا کریں،اس کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔ چوہدری شجاعت حسین

ہماری خوش قسمتی ہے کہ چوہدری شجاعت حسین جیسے مدبر قائد کے پیروکار ہیں۔ ڈاکٹر محمد امجد

0

 

اسلام آباد:سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ماضی کی غلطیاں دفن، دل بڑا کریں، اس کے بغیر چارہ نہیں۔ریاست مخالف عناصر اور ان کے بچوں کا مستقبل بھی پاکستان سے وابستہ ہے، انہیں یہ بات سوچنی چاہیئے۔ملک و قوم کی تعمیر ہمارا ایجنڈا نہیں ہو گا تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔سب مل کر اس ملک کا مقدر سنواریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی 79ویں سالگرہ کے موقع پر مسلم لیگ کی جانب سے ملک کے مختلف مقامات پر منعقدہ تقاریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا

۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، لاہور، کراچی،کوئٹہ، پشاور،خیرپوراور سکھر میں پاکستان مسلم لیگ نے پارٹی قائد چوہدری شجاعت حسین کے یوم پیدائش پر تقاریب کا انعقاد کیا۔ان تقاریب سے بذریعہ ویڈیو لنک چوہدری شجاعت حسین، چوہدری سالک حسین، چوہدری شافع حسین،ڈاکٹر محمد امجد،مسز فرخ خان، غلام مصطفیٰ ملک، طارق حسن،ڈاکٹر شکیل روشن،کنور دلشاد، انیلہ ایاز چوہدری،عاطف مغل،رضوان صادق خان،چوہدری جہانگیر، یونس اعوان، پیر سید چراغ الدین شاہ،کامران عثمانی، عمربشیر چیمہ اور دیگر نے خطاب کیا۔

May be an image of 6 people and crowd

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جب تک ہم سیاست کو عبادت نہیں سمجھیں گے اور ملک کی تعمیر و ترقی ہمارا اولین ایجنڈا نہیں ہوگا ملک آگے نہیں بڑھے گا، پوری نیک نیتی کے ساتھ قوم اور پارٹی کو بتاتاہوں کہ پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن ہے۔ انشاء اللہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا کی قیادت کرے گا، اب وقت آگیا ہے کہ سیاست دان اوراسٹیبلشمنٹ مل کر اس ملک اور قوم کا مقدر سنواریں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں کو دفن کرنا ہوگا۔میں نے کبھی بھی ذاتی عناد اور بغض کی سیاست نہیں کی، سب کو مشورہ ہے کہ اپنے مخالفین کے بارے دل بڑا کریں، اور ایک نئے خوشگوار دور کا آغاز کریں،اب سیاسی غلطیاں کرنے کی گنجائش نہیں،ریاست کو دل بڑاکرنا ہو گا اور ریاست مخالف عناصر کو یہ ضرور سوچنا ہو گا کہ انکا اور انکے بچوں کا مستقبل اسی ملک اور دھرتی سے وابستہ ہے،

May be an image of 6 people, dais and text

انہوں نے کہا خطبہ ججتہ الوداع انسانیت کے لیے بہترین چارٹر ہے اور ہمیں آگے بڑھنے کے لیے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ سے راہنمائی حاصل کرنا ہوگی کہ انہوں نے فتح مکہ کے موقع پر انہوں نے اپنے بدترین دشمنوں کو معاف کرکے ایک نئے معاشرے کی بنیاد رکھی تھی۔چوہدری سالک حسین نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ہمارا اصل اثاثہ ہیں۔ ہم چوہدری شجاعت حسین کے خدمت اور جذبہ حب الوطنی کے نقش قدم پر چلیں گے اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

May be an image of 12 people, dais and text

May be an image of 9 people, dais and text

ڈاکٹر محمد امجد نے اپنے خطاب میں چوہدری شجاعت حسین کے ملک و قوم کے لئے سرانجام دیئے گئے کارناموں کے بارے میں بیان کیا اور کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں چوہدری شجاعت حسین جیسا مدبر سیاسی لیڈر ملا۔ہماری دعا ہے کہ اللہ انہیں صحت والی لمبی عمر عطا فرمائے اور ہم ان سے زیادہ سے زیادہ سیکھیں۔ اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور چوہدری شجاعت حسین کی درازی عمر اور صحت کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.