بیجنگ:چائنا میدیا گروپ کا “2025 لالٹین فیسٹیول گالا” کامیابی سے نشر کیا گیا اور گالا سے متعلق 168 ٹاپکس نیٹ ورک کی ہاٹ سرچ لسٹ میں شامل رہے۔
اعداد و شمار کے مطابق لالٹین فیسٹیول گالا کی کراس میڈیا لائیو نشریات کی مجموعی ویورشپ 459 ملین تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے۔ 189 ملین ٹی وی ناظرین نے اسے دیکھا ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے۔ نیو میڈیا براہ راست نشریات کی تعداد 270 ملین رہی ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 47 فیصد زیادہ ہے۔ ملک بھر کے 100 سے زائد شہروں میں 1500 بڑی اسکرینز پر بھی اس فیسٹیول کی لائیو براڈکاسٹنگ کی گئی۔
غیر ملکی نشریات کے لحاظ سے ، سی جی ٹی این (چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک) نے 82 زبانوں میں لالٹین فیسٹیول گالا کی تشہیر اور رپورٹنگ کی ، اور بین الاقوامی ویڈیو نیوز ایجنسی نے لالٹین فیسٹیول گالا کی شاندار ویڈیوز کو عالمی میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ اس گالا کی پروموشنل ویڈیوز اور پوسٹرز جرمنی، اٹلی، روس، پیرو، کینیا، جنوبی افریقہ، مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت 16 ممالک اور خطوں ،اور اس کے علاوہ ہانگ کانگ اور مکاؤ میں 1,884 بڑی پبلک اسکرینز پر مسلسل پیش کیے گئے ہیں، جس سے عالمی ناظرین کو چینی لالٹین فیسٹیول کے تہوار کے ماحول اور خاندانی اتحاد کے خوبصورت مناظر کا لطف اٹھانے کا موقع ملا ہے۔
Trending
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔