by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان کلیفٹ لپ اینڈ پیلٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 55ویں انٹرنیشنل کلیفٹ کیمپ کا افتتاح

0

 

 

اسلام آباد: پاکستان کلیفٹ لپ اینڈ پیلٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 55ویں انٹرنیشنل کلیفٹ کیمپ کا افتتاح ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری ریاض پکھوال نے کیا۔

 

اس موقع پر چیئرمین عائشہ بشیر کلیفٹ ہسپتال ڈاکٹر اعجاز بشیر، چیئرمین سکائی ویز گروپ، چوہدری قمراقبال چیئرمین پاک ناروے ویلفیئریونین، چیئرمین کھاریاں پریس کلب میاں محمد صفدر اور عزیزالرحمان مجاہد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

 

افتتاح کے بعد انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا ور کٹے ہونٹ اور تالو کے مسائل والے بچوں سے ملاقات کی۔

بعد میں میڈیا سے گفتگومیں چوہدری ریاض پکھوال نے کہا کہ کٹے ہونٹ اور تالو کے مسائل والے مایوس اور ناامید چہروں پر مسکراہٹیں سجانے کا جو کام ڈاکٹر اعجاز بشیر اور ان کی ٹیم کررہی ہے قابل تحسین ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ میرے لئے خوش گوار حیرت ہے کہ گجرات میں عالمی سطح کاہسپتال موجود ہے اور یہاں پر ہزاروں بچوں کا مفت آپریشن ہو چکا ہے۔

 

انہوں نے اپنی طرف سے ہسپتال کے لئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے مزید دوستوں کو اس عظیم پراجیکٹ سے متعارف کروانے کا عزم کیا۔

 

اس موقع پر چیئرمین سکائی ویز گروپ چوہدری ضیا محی الدین نے کہا کہ ہم چوہدری ریاض پکھوال کے مشکور ہیں کہ انہوں نے آج نہ صرف انٹرنیشنل کیمپ کا افتتاح کیا بلکہ اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

 

چیئرمین عائشہ بشیر ہسپتال ڈاکٹر اعجاز بشیر نے کہا کہ ہم نے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنا دیا ہے اور یہاں پر علاج کسی بھی عالمی سطح کے ہسپتال سے کم نہیں ہے اب گجرات کے مخیر شخصیات کو آگے آکر ہمارا دست و بازو بننا ہوگا

یاد رہے کہ عائشہ بشیر کلیفٹ ہسپتال میں اب تک 27000سے زیادہ کٹے ہونٹ اور تالو کے مسائل والے بچوں کے مفت آپریشن ہوچکے ہیں اور ہر 6ماہ کے بعد یوکے سے کلیفٹ سرجنز کی ٹیم یہاں پر آکر آپریشن کرتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.