by Rao Imran Suleman
Rao Nama

حکومت کا بڑا اقدام: صنعتی کارکنان کے لیے سستی رہائش اور بہترین انفراسٹرکچر کی فراہمی کا اعلان

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین نے اسلام آباد میں ورکرز ویلفیئر فنڈ کی جانب سے تعمیر شدہ لیبر کمپلیکس میں بجلی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔

چوہدری سالک حسین نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے منصوبے صنعتی کارکنان کو سستی، معیاری سہولت اور بہترین ماحول فراہم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان صنعتی کارکنان کے فلاحی منصوبوں کو آگے بڑھائے گی اور ان کی بہتری کے لیے تمام حکومتی وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
چودھری سالک حسین نے کہا کہ صنعتی کارکنان کے لیے سستی رہائش اور معیاری انفراسٹرکچر کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔
وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ مستحق اور اہل مزدوروں کو تعمیر شدہ مکانات اور اپارٹمنٹس کی جلد الاٹمنٹ کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.