بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تیار کردہ پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (کمبوڈین ورژن) کی لانچنگ تقریب نوم پین میں منعقد ہوئی۔ کمبوڈین پیپلز پارٹی اور سینیٹ کے چیئرمین ہن سین نے پروگرام کی نشریات پر مبارکباد کا خط بھیجا۔ کمبوڈیا اور چین میں سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، تعلیمی اور میڈیا حلقوں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات سمیت تقریباً 200 مہمانوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ماحولیاتی تحفظ، ثقافتی وراثت، تہذیبوں کے مابین تبادلے ، باہمی سیکھنے اور جدیدیت جیسے موضوعات پر مرکوز، پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (کمبوڈین ورژن) صدر شی جن پھنگ کی طرف سے حوالے کے طور پر استعمال کیے گئے قدیم چینی کتابوں اور کلاسیکی جملوں کو بین الاقوامی نقطہ نظر اور روشن اور مستند پہلووں سے پیش کرتا ہے ۔یہ کمبوڈیا کے ناظرین کو چین کی عمدہ روایتی ثقافت کے جوہر دکھاتا ہے ، اور حکمرانی کے بارے میں صدر شی جن پھنگ کی سوچ کی گہری تاریخی اور ثقافتی بنیادوں کی وضاحت کرتا ہے۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون کی گہرائی اور چین-کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر سے دونوں ممالک کے عوام زیادہ سے زیادہ واقف اور قریب ہوگئے ہیں۔ چائنا میڈیا گروپ کا اعلیٰ معیار کا پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (کمبوڈین ورژن) صدر شی جن پھنگ کی اہم تقاریر، مضامین اور گفتگو میں حوالے کے طور پر استعمال کیے گئے قدیم چینی کتابوں اور کلاسیکی جملوں کو منتخب کرتا ہے، چین کے روایتی فلسفیانہ نظریات اور جدید حکمرانی کی حکمت عملی کو دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے، اور ملک پر حکمرانی میں صدر شی جن پھنگ کی دانشمندی کو سمجھنے کے لئے ہر کسی کے لئے سوچ کا دریچہ کھولتا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کمبوڈیا میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کیا جاسکے ، افرادی و ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیا جاسکے ، اور چین – کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں نئی توانائی اور نئی رفتار پیدا کی جاسکے۔
Trending
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال