by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان اور کرغزستان کے درمیان ریلوے تعاون بڑھانے پر اتفاق

0


اسلام آباد: پاکستان میں کرغزستان کے سفیر اریک بیگ اتاخانوف نے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان ریلوے تعاون بڑھانے کے امکانات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

سفیر اتاخانوف نے محمد حنیف عباسی کو وزارت ریلوے کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستان کے موجودہ معاشی حالات میں بہتری کو سراہا۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور کرغزستان کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

ملاقات کے دوران کرغز سفیر نے وزیر ریلوے کو پاکستان-کرغزستان بین الحکومتی کمیشن کے آئندہ اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ دونوں فریقین نے ریلوے نیٹ ورک کی مضبوطی، تجارتی راستوں کی ترقی، اور تکنیکی تبادلوں سمیت مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کرغزستان کے ساتھ ریلوے کے شعبے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ریلوے تعاون نہ صرف اقتصادی روابط کو فروغ دے گا بلکہ عوامی روابط کو بھی مضبوط کرے گا۔

“پاکستان اور کرغزستان کے درمیان ریلوے تعاون اقتصادی تعلقات کو بہتر بنائے گا اور لوگوں کے درمیان روابط کو مضبوط کرے گا،” وزیر ریلوے نے کہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.