بیجنگ:سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اورچینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ریو ڈی جنیرو میں تھائی وزیر خارجہ مارس سانگیام پونگسا کے ساتھ بات چیت کی۔ وانگ ای نے کہا کہ چین اور تھائی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کےگزشتہ50 سال سے چین نے ہمیشہ چین تھائی لینڈ تعلقات کی ترقی کو ہمسایہ سفارتکاری میں ترجیح دی ہے۔چین تھائی لینڈ کے ساتھ اپنی روایتی دوستی کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے تھائی لینڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ چین برکس تعاون میں تھائی لینڈ کی مکمل شرکت کی حمایت کرتا ہے۔تھائی وزیر خارجہ مارس نے کہا کہ تھائی لینڈ کو یقین ہے کہ چینی طرز کی جدید کاری تھائی لینڈ کے لئے زبردست مواقع لائے گی ، تھائی لینڈ جلد از جلد “برکس خاندان” میں شامل ہونے کا خواہاں ہے تاکہ گلوبل ساؤتھ تعاون کو مضبوط بنایا جائے۔
فریقین نے اتفاق کیا ہے کہ لانسنگ-میکونگ تعاون یعنی ایل ایم سی میں مزید پیش رفت کو فروغ دیا جائےگا۔ چین، میانمار اور تھائی لینڈ کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانا اور ٹیلی مواصلات فراڈ سمیت دیگر سرحد پار جرائم کے خلاف سختی سے کریک ڈاؤن جاری رکھا جائےگا۔ چین-آسیان فری ٹریڈ ایریا ورژن 3.0 کی تعمیر کو مزید تیز کیا جائےگا تاکہ مشترکہ طور پر کثیر الجہتی تجارتی نظام کی حفاظت کی جائے اور تجارت کی آزادی اور سہولت کو فروغ دیا جائے۔
Trending
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔