ریوڈی جینرو:سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے ریو ڈی جنیرو میں کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز اور برازیل کے وزیر خارجہ مورو وی یرا سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگیز سے ملاقات کے دوران وانگ ای نے کہا کہ چین اور کیوبا اچھے ساتھی اور اچھے شراکت دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کیوبا کے قومی خودمختاری اور قومی وقار کے مضبوط دفاع کو سراہتا ہے اور غیر ملکی مداخلت اور پابندیوں کے خلاف کیوبا کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔ان کا کہنا تھا کہ چین کیوبا کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے اور کیوبا کی آزادانہ ترقی کی صلاحیت بڑھانے میں مدد دینے کے لئے تیار ہیں۔
برازیل کے وزیر خارجہ مورو وی یرا سے ملاقات کے دوران وانگ ای نے کہا کہ چین برازیل کی برکس صدارت کے امور کی مکمل حمایت کرے گا اور گلوبل ساؤتھ ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ چین اور برازیل کو کثیرالجہتی کو برقرار رکھنا چاہیے، غنڈہ گردی کی مخالفت کرنی چاہیے، آزاد تجارت کو برقرار رکھنا چاہیے، تحفظ پسندی کی مخالفت کرنی چاہیے اور بین الاقوامی تعلقات اور تجارت میں جنگل کے قانون کے مثل اقدامات کو روکنا چاہیے۔
Trending
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
- پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
- بینک اسلامی کا پاکستان کے زرعی سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے شریعت کے مطابق “ایگری وہیکل فائنانس” کا آغاز
- خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 اگست سے بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔