by Rao Imran Suleman
Rao Nama

صوبائی وزیر چوہدری شافع سے رضوان ہاشمی کی اہم ملاقات، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک ارب ڈالر کا میگا پراجیکٹ زیر غور

0

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) برطانیہ کے صدر اور پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ایگزیکٹو ممبر سید رضوان ہاشمی نے صوبائی وزیر صنعت، تجارت، بورڈ آف انویسٹمنٹ و اوقاف پنجاب چوہدری شافع حسین سے لاہور میں اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کے مجوزہ میگا پراجیکٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

May be an image of 2 people and text
سید رضوان ہاشمی صوبائی وزیر چودھری شافع حسین سے مصافحہ کر رہے ہیں

 

یہ منصوبہ خاص طور پر اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ترتیب دیا جا رہا ہے، جس کے تحت لاہور اور اسلام آباد میں عالمی معیار کے اوورسیز کلب قائم کیے جائیں گے۔ ان کلبوں کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سرمایہ کاری، سماجی روابط اور تفریحی سرگرمیوں کے لیے ایک باوقار اور سہولیات سے آراستہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
اس موقع پر سید رضوان ہاشمی نے کہا کہ "یہ منصوبہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے، جو ان کی وطن سے وابستگی کو مزید مضبوط کرے گا۔ ان شاءاللہ، یہ پراجیکٹ پنجاب کی معاشی ترقی، روزگار کے نئے مواقع اور اوورسیز کمیونٹی کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

چودھری شافع حسین نے رضوان ہاشمی کوسرمایہ کاری بورڈ کاایگزیکٹوممبر نامزدکردیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.