by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان کا بھارتی جارحیت کا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا:مسز فرخ خان

0

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ کی مرکزی صدر ورکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا بھارتی جارحیت کا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
مسز فرخ خان نے آپریشن بنیان المرصوص کے تحت بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کے لیے اعزاز و افتخار کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بزدلانہ جارحیت کا روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاک سرزمین کے سپاہیو! تمہیں سلام ہو، تمہارے جذبے کو سلام ہو، تمہاری غیرت کو سلام ہو، سلام ہے ان محافظوں کو جنہوں نے صرف گولی سے نہیں بلکہ غیرت، حکمت اور شجاعت سے جواب دیا۔
فرخ خان کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص جوابی کارروائی نہیں یہ آپریشن تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں، امن کے لیے خاموش تھے، جب دشمن نےحد پار کی تو پاکستان نے صبر کو حکمت میں بدلا اور کڑی ضرب لگائی۔
انہوںنے مزید کہا ہے کہ امن کے خواہاں ضرور ہیں مگر جارحیت کا جواب خاموشی نہیں ضرب ہوتا ہے، پاکستان کی سرحدیں صرف خاردار تاروں سے نہیں شہیدوں کے لہو سے محفوظ ہیں۔

بھارتی جنون کا منہ توڑ جواب دینا ضروری ہوگیا ہے۔چوہدری شجاعت حسین

افواج پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا ،مصطفیٰ ملک

Leave A Reply

Your email address will not be published.