بیجنگ:چین۔آسیان اقتصادی اور تجارتی وزراء کا خصوصی اجلاس آن لائن منعقد ہوا اور دونوں فریقوں کے اقتصادی اور تجارتی وزراء نے مشترکہ طور پر چین آسیان فری ٹریڈ ایریا ورژن 3.0 مذاکرات کی تکمیل کا اعلان کیا۔ایک ایسے وقت میں جب عالمی معیشت اور تجارت کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ، دونوں فریقوں نے ہمہ جہت طریقے سے بات چیت مکمل کی ہے ،اس سے آزاد تجارت اور کھلے تعاون کی مضبوط قوت کا مظاہرہ کیا گیا ہے ، اور مختلف ممالک کے مابین کھلے پن ، اشتراک اور فائدہ مند تعاون کو برقرار رکھنے میں قائدانہ اور مثالی کردار ادا کیا گیا ہے۔ورژن 3.0 ایک اشتراکی ، جدید، جامع اور باہمی فائدہ مند آزاد تجارتی معاہدہ تشکیل دے گا، اورچین۔آسیان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مؤثر طریقے سے فروغ دے گا. اگلے مرحلے میں، دونوں فریق اپنے اپنے ممالک میں توثیق کے عمل کو فعال طور پر فروغ دیں گے، اور سال کے آخر تک چین۔آسیان فری ٹریڈ ایریا ورژن 3.0 اپ گریڈ پروٹوکول پر باضابطہ دستخط کیے جائیں گے۔
Trending
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس