بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ 16 سے 18 جون تک قازقستان میں ہونے والے دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ صدر شی جن پھنگ کا قازقستان کا یہ چھٹا دورہ ہے۔ ستمبر 2013 میں چینی صدر شی جن پھنگ نے بطور سربراہ مملکت پہلی بار قازقستان کا دورہ کیا تھا۔ نذربائیوف یونیورسٹی میں اپنی تقریر میں صدر شی نے چینی موسیقار شیئن شنگ ہائی اور قازق موسیقار بائیکاداموف کے درمیان دوسری جنگ عظیم کے دوران قائم دوستی پر مبنی کہانی سنائی۔اس کہانی پر مبنی فلم “دی میوزیشن ” کی شوٹنگ 2017 میں آستانہ میں شروع کی گئی۔ 2018 میں چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں فلم “دی میوزیشن ” کی ٹیم کے مرکزی افراد سے ملاقات کی اور فلم کا پرومو دیکھا۔ “دی میوزیشن ” کے قازق آرٹسٹ ڈائریکٹر سبت کومن بیکوف نے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ “صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ فلم “دی میوزیشن ” دوسری جنگ عظیم کے دوران مشکل صورتحال کے باوجود چینی موسیقار شیئن شنگ ہائی کے حب الوطنی کے جذبے کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ حب الوطنی کا جذبہ صرف چین کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا بھی ہے۔ “
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی