بیجنگ:سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے خارجہ امور دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای سے بیجنگ میں بھارت کے قومی سلامتی مشیر اور چین بھارت سرحدی معاملے پر بھارت کے خصوصی نمائندے اجیت دوول نے ملاقات کی۔
وانگ ای نے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں چینی صدر شی جن پھنگ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کازان میں ملاقات کی تھی اور دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے پر اہم اتفاق رائے کیا تھا۔ حالیہ عرصے میں دوطرفہ تعلقات میں کچھ مثبت پیش رفت ہوئی ہے، دونوں فریقوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ رابطے کو مزید مستحکم کریں، باہمی اعتماد میں اضافہ کریں اور عملی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں۔ وانگ ای نے کہا کہ چین اور بھارت کو اس اہم اتفاق رائے پر قائم رہنا چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کی ترقی کے مواقع ہیں اور ایک دوسرے کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہیں، اور یہ کہ وہ حریف نہیں بلکہ شراکت دار ہیں۔ وانگ ای نے مزید کہا کہ فریقین کو حساس معاملات کو مناسب طریقے سے سنبھالنا چاہیئے تاکہ سرحدی علاقوں میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے ۔
اجیت دوول نے کہا کہ بھارت اور چین کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے نے دوطرفہ تعلقات کی ترقیاتی سمت کی نشاندہی کی ہے۔ بھارت اور چین یکساں اسٹریٹجک اہداف رکھتے ہیں اور ترقی پر توجہ مرکوز کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کو ایک موقع کے طور پر لیتے ہوئے فریقین مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دیں گے، سرحدی امور کو مناسب طریقے سے سنبھالیں گے اور مشترکہ طور پر سرحدی علاقوں میں امن و امان برقرار رکھیں گے۔
Trending
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔