اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل طارق حسن نے سانحہ سوات گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خیبرپختونخواحکومت کو اس کاذمہ دارقراردے دیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اس کٹھن وقت میں پوری قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوںنے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع نہایت افسوسناک ہے اوراس پر دل سخت رنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہاکہ ایک ہی خاندان کے 15 افراد سمیت 18 سیاحوں کا سیلابی ریلے میں بہہ جانا قومی سانحہ ہے، سیلابی ریلے میں سیاحوں کے بہہ جانے کا منظر انتہائی دل دہلا دینے والا تھا، جس نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا۔انہوں نے کہاکہ اگربانی پی ٹی آئی کی بہن کو بچانے کےلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکاہیلی کاپٹرجاسکتاہے تو دریائے سوات میں پھنسے 15لوگوںکو بچانے کے لئے ہیلی کاپٹرکیوں نہیں کیاگیا۔طارق حسن نے کہا کہ اس افسوسناک سانحہ پر ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے ۔ طارق حسن نے اللہ تعالیٰ سے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل